8

پنجاب میں جولائی تا دسمبر 2026 کے لیے نئے لیبر ریٹس نافذ مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ

(24نیوز)پنجاب حکومت نے جولائی تا دسمبر 2026 کیلئے نئے لیبر ریٹس نافذ کر دیئے ہیں،محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنرمند مزدور کی یومیہ اجرت 1,538 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستری، الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر اور دیگر ہنرمند کارکنوں کی یومیہ اجرت 2,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مالی، چین مین اور دیگر نیم ہنرمند کارکنوں کی روزانہ اجرت 1,560 روپے ہوگی،اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لیبر ریٹس سرکاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کے تخمینوں پر لاگو ہوں گے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ٹھیکوں کی لاگت کے تخمینوں میں بھی تبدیلی آئے گی۔

محکمہ خزانہ نے آئندہ 6 ماہ کیلئے مزدوروں کی نئی اجرتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ میں ہلچل۔۔!سونے کی فی تولہ قیمت نے سب کو چونکا دیا

 
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں