
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 277.95 روپے سے کم ہوکر 277.92 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر279.65 روپے، یورو 48 پیسے کمی سے 322.58 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 63 پیسے سستا ہوکر 379.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.78 روپے اور سعودی ریال 75.08 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کی خواہش کااظہار کر دیا






