19

24 گھنٹے کے دوران 8 افراد  جاں بحق، 16 زخمی ہوئےمون سون بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری

(روزینہ علی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ 

این ڈی ایم اے کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 افراد  جاں بحق، 16 زخمی ہوئے،  26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 57 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر اب تک 148 افراد زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 22بچے، 18مرد اور 17 خواتین شامل ہیں ،خیبرپختونخوا میں 35،پنجاب میں 10، ازاد کشمیر میں 7،بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پنجاب میں 72، خیبرپختونخوا میں 61، بلوچستان میں13، آزاد کشمیر میں 2 افراد زخمی ہوئے،مجموعی طور پر 270 گھروں کو نقصان پہنچا۔

مجموعی طور پر اب تک 189 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے ساڑھے 4 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس میں امیدواروں کی تعداد میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں