34

متحدہ مدارس کونسل پاکستان کا مولانا فضل الرحمن کے بیانات سے اظہارِ لاتعلقی

(24 ںیوز )متحدہ مدارس کونسل پاکستان کا مولانا فضل الرحمن کے پاک فوج اور شہداء سے متعلق بیانات سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن کا موقف ان کی جماعت کا ذاتی و سیاسی مؤقف ہے۔

متحدہ مدارس کونسل کے ترجمان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دینی، وفاق، مدارس اور متحدہ مدارس کونسل مولانا فضل الرحمن کے بیان کی نمائندگی نہیں کرتے، پاک فوج کے شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے،دینی مدارس، مساجد، علماء اور طلبہ کا ریاست مخالف سرگرمیوں یا قومی اداروں کے خلاف مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے، مدارس، مساجد اور علماء کا نام سیاسی مہمات میں استعمال کرنا حقیقت کے منافی اور ناانصافی ہے۔

ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کے مطابق پاکستان کے دینی مدارس ہمیشہ نظریاتی، فکری اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے مراکز رہے ہیں، تمام دینی وفاق، تعلیمی بورڈز اور مدارس پاک فوج، سلامتی کے اداروں، شہداء اور غازیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک فوج، شہداء اور غازیوں کے خلاف کسی بھی مہم یا بیان کی حمایت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں