
(اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفود کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور آزاد جموں کشمیر الیکشن پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر انوشہ رحمان، کھیل داس کوہستانی اور توصیف شاہ شامل تھے،ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت چیئرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، وفد میں امین الحق، فرحان چشتی، زاہد ملک اور شاہ فیصل بھی شامل تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایم کیو ایم سے آزاد جموں کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کی درخواست کی، اہم کیو ایم نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرنے لئیےکچھ وقت مانگ لیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے سیاسی رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ مدارس کونسل پاکستان کا مولانا فضل الرحمن کے بیانات سے اظہارِ لاتعلقی






