4

پروموشنل آفر ختم ! معروف برانڈ کی گاڑیاں لاکھوں روپے مہنگی

(ویب ڈیسک )سوزوکی نے محدود مدت کی پروموشنل آفر ختم ہونے کے بعد فرونکس کے ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے کردی گئی  جس میں 700,001 روپے کا اضافہ ہوا ہے،اسی طرح فرنکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی قیمت 6,374,999 روپے سے بڑھا کر 7,075,000 روپے کردی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں ہائبرڈ ویرینٹس کی سابقہ قیمتیں محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے تحت مقرر کی گئی تھیں، جس کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی قیمتیں نافذ کردی گئی ہیں تاہم فرنکس کے نان ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کی قیمتیں برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں