5

ملک کے بیشتر شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے 04 تا 06 گھنٹوں کے دوران پنجاب اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک ،چکوال جہلم میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔خوشاب سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ ،گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔لاہور، قصور، فیصل آباد ساہیوال، بہاولنگر اور ملحقہ علاقوں) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ادھرخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع پشاور، صوابی ،چار سده ،وزیر ستان، کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،کاغان ناران ،سوات ،نوشہرہ، کوہاٹ، کرک بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

دوسری جانب  شمال مشرقی بلوچستان کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کی انکوائری کیخلاف اپیل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں