3

وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہاشگاہ آمد

(شعیب مختار )چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہاشگاہ پر وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی آمد، مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر انوشہ رحمان، کھیل داس کوہستانی اور توصیف شاہ شامل ہیں۔

ایم کیو ایم کے ممبران قومی اسمبلی سید امین الحق، فرحان چشتی، صدر اپر پنجاب زاہد ملک اور ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے صدر شاہ فیصل ملاقات میں موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد جموں کشمیر الیکشن پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایم کیو ایم  سے آزاد جموں کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی درخواست کی۔

ایم کیو ایم نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی سے مشاورت کر کے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے سیاسی رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں