1

حیدرآباد: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کو حادثہ، ایک بوگی پٹری سے اتر گئی

(محمد حسن خان) حیدرآباد میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

 کراچی سے راولپنڈی جانے والی 7 اپ تیز گام ایکسپریس کوٹری پل عبور کرنے کے بعد حیدرآباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی انجن کے ساتھ موجود ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی ریل ہونے والی بوگی ٹرین کے اگلے حصے میں موجود تھی  جبکہ ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔

حکام کے مطابق انجن کو بوگی سے الگ کر لیا گیا ہے اور متاثرہ بوگی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے تاہم ریلوے عملہ ٹریک بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: باغبانپورہ میں گھر کی چھت منہدم، ایک شخص زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں