1

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں 4شدت کا زلزلہلوگ گھروں سے نکل آئے

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر رکارڈکی گئی تھی۔

زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2027 سے 2030 تک پہلی 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں