
(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ اورکزئی کے علاقے گوئین میں پیش آیا،ریسکیو1122کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : صحافی مدثر شاہ آفریدی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے






