2

  او جی ڈی سی اور کینیڈین کمپنی سائنرجیٹک آئل ٹولز کا تیل کی پیداوار بڑھانےکیلئےاشتراک

(اویس کیانی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی) نے پاکستان کے بھاری خام تیل کے شعبوں سے پیداوار کو بڑھانے کے منصوبے کے تحت  کینیڈین کمپنی سائنرجیٹک آئل ٹولز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ 

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نےاو جی ڈی سی کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں شرکت کی،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پاک کینیڈا تعاون کو مزید فروغ دینے پر زوردیا گیا،او جی ڈی سی ہیوی آئل کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔

 ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق جدید نئی ٹیکنالوجی سے تیل کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نئی ٹیکنالوجی سے ورک اوورز، ویل ڈاؤن ٹائم اور آپریٹنگ اخراجات میں کمی آئے گی۔

 ترجمان او جی ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ  او جی ڈی سی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشکل آئل فیلڈز سے پیداوار بڑھانے کیلئےپرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں