
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق پاسپورٹ سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاسپورٹ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سائبر سیکیورٹی سینٹر کے قیام پر اہم اجلاس کے دوران مجوزہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے پاسپورٹ آپریشنز کی مرکزی نگرانی اور جدید سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
آن لائن پاسپورٹ درخواستوں، ڈیٹا سینٹر، کال سینٹر اور نیٹ ورک آپریشنز کو ایک مربوط نظام کے تحت لانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ، جدید ڈیجیٹل بورڈ روم اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے فوری اور مؤثر فیصلہ سازی کو فروغ دیا جائے گا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے متعلقہ ٹیموں کو مجوزہ منصوبے پر جامع سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی پاسداران کا آبنائے ہرمز پر ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ






