
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کےتکنیکی تنازعات پر سول عدالتیں سماعت کی مجاز نہیں، میٹر کی درستگی اور ریڈنگ کے تنازع کا فورم الیکٹرک انسپکٹر ہے، بجلی کے تکنیکی تنازعات پر نیپرا اور الیکٹرک انسپکٹر ہی مجاز فورمز ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فوت شدہ شخص کی جانب سے قانونی ورثا ء کو فریق بنائے بغیر دائر مقدمہ قابل سماعت نہیں، خصوصی قانون مؤثر متبادل فورم فراہم کرے تو پہلے اسی سے رجوع کیا جائے،
عدالت نے کہاکہ بجلی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ کے مقدمات میٹر تنازع سے الگ نوعیت رکھتے ہیں، صرف ڈیٹیکشن بل ذمہ داری کا حتمی ثبوت نہیں، قانونی شواہد ضروری ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے لیسکو کی سول نظر ثانی اپیل منظور کرنے کے متعلق فیصلہ جاری کیا ۔
سات صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا جارہا ہے،ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے ،عدالت نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق صارف پر واجبات موجود تھے، ماتحت عدالتوں نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:واپڈا ملازمین کیلئےمفت بجلی یونٹس! عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا






