1

سوات میں عوام پولیس اور فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ

(احمدمنصور) سوات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے مشترکہ پٹرولنگ اور فلیگ ریلی کا انعقادکیاگیا جس میں سوات کے شہریوں نے پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم تھام کر افواجِ پاکستان اور پولیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فلیگ ریلی میں پاک فوج کے جوانوں، پولیس اہلکاروں، شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء کی جانب سے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک آرمی زندہ باد” کے پُرجوش اور فلک شگاف نعرے لگائے گئے،مشترکہ پٹرولنگ کے دوران سیکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا۔ 

اس سرگرمی کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو مزید مضبوط کرنا، باہمی اعتماد کو فروغ دینا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا تھا،یہ اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام، پاک فوج اور پولیس مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہی مشترکہ عزم سوات میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  الیکشن نتائج پرحیرت نہیں ہوئی،کشمیریوں کی اکثریت پنجاب جیسی ترقی چاہتی ہے؛عظمی بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں