
(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی میڈیکل طلبہ کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق افغانستان سے فارغ التحصیل پاکستانی میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے، افغانستان سے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکیں گے،افغانستان کے میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، افغانستان سے فارغ التحصیل طلباء پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس سے تسلیم شدہ غیر ملکی اداروں کے پاکستانی گریجویٹس این آر ای امتحان کے اہل ہوں گے جب کہ افغانستان میں میڈیکل داخلہ لینے سے قبل طلبہ ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اہلیت کے قواعد میں کسی قسم کی رعایت یا خصوصی استثنا نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی






