1

سی ایس ایس امتحان 2027 کیلئے ایم سی کیوز بیسڈ پریلمینری ٹیسٹ کا شیڈول جاری 

(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2027 کے لیے ایم سی کیوز بیسڈ پریلمینری ٹیسٹ (ایم پی ٹی) کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستیں 20 اگست 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ ٹیسٹ 27 ستمبر 2026 بروز اتوار ملک کے 19 شہروں میں منعقد ہوگا۔ پبلک نوٹس کے مطابق سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان میں شرکت کے لیے ایم پی ٹی پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امیدوار کے لیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری ہونا ضروری ہے، جبکہ عمر کی حد 21 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق امیدوار کی عمر، تعلیمی اہلیت اور دیگر تمام شرائط کا تعین 31 دسمبر 2026 کو مقرر کردہ کٹ آف تاریخ کے مطابق کیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کے لیے درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی اور امیدواروں کو امتحانی فیس پی ایس آئی ڈی (PSID) کے ذریعے جمع کرانا ہو گی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل اپنی اہلیت سے متعلق تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں اور یقینی بنائیں کہ وہ مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپے نے دیگر غیرملکی کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں