
(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے چکوال میں غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری سیل کردی۔
اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی فیکٹری سے خام مال اور مشینری سمیت 211 ملین روپے کا سازوسامان پکڑا گیا،ضبط شدہ سامان سرکاری گودام منتقل کرکے غیر قانونی سگریٹ ساز فیکٹری کو سیل کردیا گیا،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابل اطلاق ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر سگریٹ کی تیاری اور فروخت ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ٹیکس قوانین کی پابندی اور قانون کی پاسداری کے لیے مساوی مسابقتی ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا






