9

اسحاق ڈار کا سینیگال کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیگال کے وزیرِ خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سینیگال کے باہمی تعلقات کو مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون اور باہمی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم،ہڑتال جاری رکھنے کااعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں