4

زمان پارک پولیس حملہ مقدمہ: فلک جاوید کی درخواست ضمانت 17 اگست تک ملتوی

(جمال الدین جمالی)عدالت نے زمان پارک میں  اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی سرگرم خاتون کارکن  فلک جاوید کی درخواست ضمانت کو 17 اگست تک ملتوی کر دیا،  پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔

 عدالت نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت  کی، عدالت نے ضمانت پر سرکاری وکیل سے دلائل طلب کر لیئے ، عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

 ملزمہ کے وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے حوالے کیلئے پیش کیئے اور موقف اپنایا کہ  ملزمہ خاتون ہے ضمانت پر رہائی اس کا قانون حق ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے  کیس کی سماعت کی۔ 

فلک جاوید نے جیل سے  وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے،ملزمہ فلک جاوید اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل میں ہے ۔

سرکاری وکیل  نے موقف اپنایا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے ، ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا، اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی ، مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں