10

کراچی سے لاہور جانے والی ڈی وی ایم ٹرین کی کوچ پٹڑی سے اتر گئی

(24نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی ڈی وی ایم ٹرین کی کوچ پٹڑی سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب ڈی وی ایم ٹرین کی ایک کوچ ڈی ریل ہوگئی،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی وی ایم ٹرین ناکارہ بوگیاں مرمت کیلئے لاہور لے کر جا رہی تھی، ٹرین کی کوچ ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک پر آمدورفت متاثرہو گئی۔ٹریک کی بحالی کیلئے روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی مکمل ہوتے ہی اپ ٹریک بحال کردیا جائے گا، ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری نے منظوری دیدی، ایوان صدر سے اہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں