7

  آج رات سے آئندہ دو دنوں کے دوران  وسطی اور بالائی پاکستان میں تھنڈر سٹارم آنے کی فورکاسٹ

(24نیوز)  پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے  نے 13 سے 15 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

میت ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ آج  رات سے 15 اگست ک تک  کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

 آج رات سے شمال مشرقی پنجاب میں بھی تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے۔ان دو دنوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی اور پوٹھوہار  کے سارے علاقہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ   سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں بھی بارش ہو گی۔

 لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور،  ڈی جی خان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے  سندھ کے جنوب مشرقی اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان دو دنوں کے دوران   اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں  اربن فلڈنگ ہونے کا امکان ہے۔

بارشوں کی وجہ سے ان دو دنوں  کے دوران  بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ 

13 سے 15 اگست کے دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں