4

 اظفر علی نے تیسری شادی کا اعلان کر دیااہلیہ کون؟

 (ویب ڈیسک) معروف میزبان،اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی نے تیسری شادی کا اعلان کر دیا۔
 سب سیٹ ہے، شاہ رخ کی سالیاں اور اب بجے گی شہنائی جیسے ڈراموں میں کام کےعلاوہ اظفر علی نےمقبول پروگرام’’ اظفر مانی شو‘‘ کی میزبانی بھی کی ہے,ان کی پہلی شادی سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہوگئی، بعدازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’ہم سفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و میزبان نوین وقار سے دوسری شادی کی،لیکن ان کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔
حال ہی میں اظفر علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا اور تیسری شادی کی تفصیلات بھی بتائیں۔
اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار نے کہا کہ میں نے اس بارے میں کیمرے کے سامنے پہلے کبھی نہیں بتایا، لیکن میری شادی کو کچھ وقت ہو چکا ہے،گزشتہ سال اکتوبر میں میں نے تیسری شادی کی جوایک ارینج میرج ہے اور یہ ایک بہت خوبصورت تجربہ ہے۔


انہوں نے بتایا کہ میری بہنیں میرے پیچھے پڑی ہوئی تھیں کیونکہ میں شادی میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا، پھر میری بہن نے میرے لیے رشتہ تلاش کیا، ردا دبئی میں رہتی تھیں اور وہاں ایچ آر کی سربراہ تھیں، شادی سے قبل میں نے اپنی ہونے والی اہلیہ سے پاکستان منتقل ہونے کی درخواست کی کیونکہ میں دبئی میں مستقل رہائش اختیار نہیں کر سکتا تھا،ہم نے 6 ماہ تک بات چیت کی اور پھر اکتوبر 2025ء میں ہماری شادی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ شویتا تیواری میں ڈینگی کی تشخیص؛ہسپتال داخل
شادی کے بعداپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے اظفر علی نے کہا کہ دوسری طلاق کو 12 سال گزر چکے ہیں اور اس دوران زندگی کے تجربات نے مجھے بدل دیا ہے، وقت کے ساتھ میں بھی بدل گیا ہوں، اب میں زیادہ منکسر المزاج ہوگیا ہوں، ایک انسان کی حیثیت سے میں بدلا ہوں، مختلف تجربات نے مجھے تبدیل کیا ہے، اب میں رشتوں کو مختلف انداز سے دیکھتا ہوں، میں اپنی اہلیہ پر کوئی چیز مسلط نہیں کر رہا، پہلے میں اپنے کیریئر پر زیادہ توجہ دیتا تھا لیکن اب میں اپنی ذاتی زندگی پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں