
(24 نیوز)بہاولپور کے علاقہ ہیڈراجکاں میں مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔
متاثرہ افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بہاول وکٹوریہ سپتال میں 4 کمسن بچوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔
متاثرہ افراد کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی۔
تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:کامونکے ؛بھائی کو بچاتے ہوئے بہن بھی نہر میں ڈوب گئی






