
( بسیم افتخار سے)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال آٹھویں روزمیں داخل ہوگئی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کے باعث اندرونِ ملک سے مال بردار گاڑیوں کی آمد و روانگی بدستور بند ہے۔
ہڑتال کے باعث مختلف صنعتوں، گوداموں، ملوں، فیکٹریوں اور بندرگاہوں پر سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا عمل بھی متاثرہورہا ہے، جبکہ مختلف ٹرک اسٹینڈز اور اڈوں پر مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نو مئی مقدمات ؛ شیخ رشیدپیش ہو گئے، سماعت 29 اگست تک ملتوی
واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر بحری امور اور سندھ کے صوبائی وزرا ءکے ساتھ ہونےوالے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئےتھے،وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر بحری امور اور صوبائی وزیر سعید غنی مذاکرات میں موجود تھے۔






