4

جنوبی لبنان: اسرائیلی حملے میں 7 افراد جاں بحق

(24 نیوز )جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے انصار گاؤں کے مضافات میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

اس اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ حملے کا شکار ہونے والا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :شادی کا کیک یا شاہکار؟ 4 ماہ کی محنت نے سب کو حیران کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں