
(اشرف خان)گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد اویس چودھر ی نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،ہڑتال ختم ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات اور موقف پر مکمل طور پر قائم ہیں،حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے,مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی.
محمد اویس چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھیں،افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف اتحاد کی مستند اطلاعات پر اعتماد کریں،تمام مطالبات تسلیم ہوں گے تو ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے قطر میں قید تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا






