3

آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی باغ شرقی میں ری پولنگ کے نتائج سامنے آ گئے

(24نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایک اور حلقہ میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا۔ ضلع باغ کی نشست باغ شرقی پر الیکشن گزشتہ پیر کے روز ہوا تھا جس کے بعد ری پولنگ ہوئی۔ آج ری پولنگ کے بعد مکمل غیر سرکاری نتیجہ جاری ہو گیا۔

 ایل اے 16 شرقی باغ میں ری پولنگ کے بعد مکمل غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق  مسلم لیگ ن کے  امیدوار سردار میر اکبر خان 20793 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان 16963 ووٹ لے سکے۔
اس نشست پر  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی عام انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں دس اگست کو پولنگ ہوئی تھی۔ ایل اے 16 میں ی پولنگ کے بعد تین مراحل کے نتائج مکمل ہو گئے۔ اب راولا کوٹ اور سدھنوتی کے سات حلقوں میں الیکشن ہونا باقی ہے۔ 

یہ بھی پرھیئے: آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں مسلم لیگ نون کو سادہ  اکثریت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں