3

لاہور سے بڑی گرفتاری

(عابد چوہدری)لاہورمیں مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جعلی وردی پہن کر شہریوں کو گن پوائنٹ پر دھمکانے اور لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم عبدالتوحید پولیس کی وردی پہن کر ایک نجی کلینک پہنچا اور اپنا چیک اپ کروایا، ڈاکٹر کی جانب سے فیس طلب کرنے پر ملزم نے پولیس وردی کا رعب جھاڑا اور اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر کو دھمکیاں دیں بعدازاں اسے ہراساں کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا، مغلپورہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالتوحید پہلے سے ہی سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور جعلی پولیس وردی پہن کر عام شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھدائی کے دوران کروڑوں کا خزانہ برآمد!

ایس پی منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں