
(24 نیوز)بھارتی ریاست بہار کے اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے وقت اشوک دھام مندر میں ساون کی عبادات کی جا رہی تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تار گرنے سے مندر میں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے اور جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






