5

عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، بہترین ہسپتال میں علاج ہونا چاہئے، بیرسٹر گوہر

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم خان صاحب کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتے،عمران خان دنیا کا مقبول ترین لیڈر ہے۔

اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ گزشتہ تین سو دنوں سے عمران خان سے ملاقاتیں بند ہیں،ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ خاندان کی نگرانی میں انکا علاج ہو،سپریم کورٹ کے رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ان کا بلڈ پریشر ہائی ہے،بانی چیئرمین کا علاج بہترین ہسپتال میں ہو ہمارا یہی مطالبہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ ہم 25 مرتبہ ہائی کورٹ اور 15 مرتبہ سپریم کورٹ جاچکے ہیں،ملاقاتیں ہونگیں تو تشویش ختم ہوگئی،ہم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں ،بانی کے ساتھ ان کے خاندان کی ملاقات کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور ویلز کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں