
(رابیل سدید )شہریوں نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافے کے مستردکردیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پیٹرول سے روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، جبکہ محدود آمدن میں گھریلو اخراجات اور سفری ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے,پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری بڑی کمی کی جائے۔
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیااور قیمت تین سو چونتیس روپے چوّن پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے
واضح رہے کہ رات کو پیٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں موسلادھار بارش؛شہریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
پیٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیاجارہاہے۔






