
( شہزاد خان ابدالی)چاول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث صارفین کیلئے چاول کھانا مشکل ہوگیا۔
کم آمدنی والے کنبوں کو اجناس میں چاول اور گندم کی قیمتیں کم ہونے کا انتظارہے، معیاری چاول 420 سے 620 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہے ہیں۔
گندم کی قیمتیں بھی 4500 سے 4600 تک پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا چھٹا سپیل کب تک جاری رہے گا؛پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
شہریوں کاکہناہے کہ بنیادی خوراک میں چاول اور گندم ہے، حکومت قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔






