5

آج پھر بادل برسیں گے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

(فاران یامین،حاشروڑائچ، اقصیٰ شیخ ، جہانزیب آفریدی ،حیدر علی،عمر خطاب یوسفزئی )محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابر آلودہے اور بارش کا امکان موجودہے،شہر میں ہوا چلنا کا سلسلہ تھمنے کے باعث حبس میں اضافہ ہوگیاہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34،اور کم سے کم 28 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگاجبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 87 فیصد تک جانے کا امکان موجود ہے۔
اسلام آباد میں آج پھر بارش کا سلسلہ جاری ہے اوروفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت گزشتہ روز کی نسبت 3 ڈگری کم ریکارڈکیاگیاہے،شہر اقتدار کا درجہ حرارت صبح کے وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈجبکہ آج زیادہ سے زیادہ پارہ 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے 
 محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے اورآج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت ہی 29 ڈگری تک پہنچ گیاہے جبکہ شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ایک ہفتے سے زائد انتہائی سخت گرمی کے بعد ضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور جمرود میں ہلکی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے، اس وقت بھی بادل چھائے ہوئے ہیں ،بارش نے باڑہ کی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں ۔
دوسری طرف ملکۂ کوہسار مری میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔مری میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 اورزیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے،بادلوں اور بارش کے باعث فضا میں تازگی محسوس کی جارہی ہے اور پہاڑی مناظر مزید دلکش ہوگئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کے مزید سلسلوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیزل پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر کردی گئی
مری میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے اس لئے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کل صبح سے برسوات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہےجس کے باعث موسم کافی خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے،تاہم جب بھی بر سوات میں بارش ہوتی ہے تو پیسکو کی جانب سے بجلی بند کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خوبصورت موسم کے لطف اندوزہونے کے لیے پورے ملک سے بہت بڑی تعداد میں لوگ مٹہ خوازہ خیلہ مدین بہرین کالام ملم جبہ اور سخرہ گبین جبہ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں