5

بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں:محسن نقوی

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقے کلی سوران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا،بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یکجان ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان :فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگردوں جہنم واصل ،متعدد زخمی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں