7

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان

(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں 37 دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے،سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے عزم کی عکاس ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں سے امن دشمن عناصر کی صلاحیتوں کو مؤثر نقصان پہنچا ہے،بھارتی سرپرستی میں بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی،دہشت گرد عناصر کو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں اور ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مؤثر اقدامات جاری رہیں گے،بلوچستان میں پائیدار امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ریاستی ادارے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیر داخلہ کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں