3

کم نمبروں پر طلبہ کا خاتون ٹیچر پر حملہ ویڈیو وائرل

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں امتحان میں کم نمبر ملنے پر طلبہ کے مشتعل ہونے اور خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کالیاچک ٹو بلاک کے موتھاباری تھانے کی حدود میں واقع بابان گرام ہائی مدرسہ میں پیش آیا۔

 جہاں گیارہویں جماعت کے طلبہ ٹیسٹ امتحان میں کم نمبر آنے پر احتجاج اور شور شرابا کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب بعض طلبہ نے خاتون استاد سے بدتمیزی شروع کردی اور معاملہ مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں ’’احتجاج ‘‘جرم قرار، پابندی لگ گئی

 ویڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر کے مطابق متعدد لڑکے اور لڑکیاں خاتون ٹیچر کے گرد جمع ہیں اور اسے دھکے دینے اور مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واقعے کے دوران کلاس روم میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جبکہ طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے خاتون استاد کو گھیرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون ٹیچر کو کتنی چوٹیں آئیں، آیا انہیں طبی امداد دی گئی یا واقعے کے بعد پولیس نے کسی طالب علم کے خلاف کارروائی کی۔

واقعے نے بھارتی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رویے، اساتذہ کے تحفظ اور معمولی تعلیمی تنازعات کے پرتشدد شکل اختیار کرنے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں