3

عالمی ریکارڈ پھر ایتھوپیا کے نام!

(24 نیوز) ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیاہے۔

بیونس آئرس میں ہاف میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ریکارڈ وقت کے ساتھ 56 منٹ اور 51 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کی۔

29 سالہ ایتھلیٹ نے اس سے قبل 2024 میں ویلنسیا میں ہاف میراتھن ریکارڈ وقت کے ساتھ 57 منٹ اور 30 سیکنڈز میں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا جسے ا س سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے لزبن میں توڑا تھا۔

اب یومیف نے یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔

خواتین ایونٹ میں یہ ریس ایتھوپیا کی ہی فوٹین ٹیسفے نے اپنے نام کی، اُنہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے ،3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں طے کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کردہ انگلش باؤلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں