
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع واشک اور پنجگور میں دو مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثات میں 4 بچے بھی زخمی ہوگئے۔
پہلا واقعہ ضلع واشک کے علاقے شمسی میں پیش آیا جہاں گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
دوسرا واقعہ پنجگورٹو تربت شاہراہ پر گوران کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور2بچے زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات،ملکی حالات،سیاسی منظرنامے پرتبادلۂ خیال






