
(24نیوز) راولپنڈی میں بچے کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ماں اور بیٹی خود بھی ڈوب گئیں۔
راولپنڈی میں جانوروں کو پانی پلانے کے دوران ایک بچہ ڈیم کے گہرے پانی میں گر گیا، اس کو بچانے کی کوشش میں ماں اور بیٹی بھی ڈوب گئیں۔ تینوں کو تیرنا نہیں آتا تھا۔
ماں اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پھیپھڑوں میں پانی زیادہ بھر جانے کے سبب جانبر نہ ہو سکیں۔ سب سے پہلے ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔
ماں اور بچوں کے ڈیم میں ڈوب جانے کا حادثہ راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ہوا۔ یہاں ایک چھوٹے ڈیم میں ایک مقامی بچہ جانور کو پانی پلانے کے دوران پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں گر گیا۔ اس بچے کو بچانے کے لئے پہلے تیرنا نہ جاننے والی ماں پانی میں کودی اور اس کے پیچھے پیچھے بیٹی بھی پانی میں کود گئی۔ ان میں سے کسی کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور بیٹی کو زندہ نکالا تاہم دونوں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں، جبکہ بچے کی لاش بھی پانی سے نکال لی گئی۔ بچے کی عمر صرف 8 سال ہے اور اس کی ڈوبنے والی بہن عروج کی عمر 9 سال ہے۔ خاتون بینش کی عمر 46 سال ہے۔
کلرسیداں کے گاؤں ترکھی میں 8 سالہ صبح الحسن جانوروں کو مقامی ڈیم سے پانی پلانے گیا تھا کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گرا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: پمز کا ای ڈی معطل، مقدمہ بنےگا، قوم غمگین ہے، ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم کااعلان






