1

جعلسازی ، سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی ، لیگی ایم پی اے قیصر اقبال ، فرح گوگی ، شوہر کیخلاف مقدمہ درج

(24 ںیوز)گوجرانوالہ پولیس نے جعلسازی ، سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل سمیت دیگر الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو اور سابق خاتونِ اول کی دوست فرح گوگی اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر طیب الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا، جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کی پشت پناہی پر غیر قانونی طریقے سے بلڈنگ پلان فیس کی وصولی، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل میں ملوث تھی۔ 

پولیس نے ایم پی اے قیصر سندھو،سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اس کے شوہر احسن جمیل سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں