
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کی صحت اور جیل میں حالات کے متعلق سی این این کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا اور بتایا ہے کہ بانی کو جیل میں اچھے کھانے اور ورزش کی سہولت ملی ہوئی ہے، ان کی ان کے گھر والوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ان کا طبی معائنہ ہوتا رہتا ہے۔
وفاقی حکومت نے سی این این کی ایک رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے الزامات سراسر جھوٹ ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات، فون کالز، گھر کے پکےکھانے اور ورزش کی سہولت حاصل ہے۔
بانی کے اہلخانہ کی عمران خان سے تقریباً 198 ملاقاتیں ہوئیں اور بانی کے 30 مرتبہ طبی معائنے کیےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: نیپال کا ڈیزاسٹر، چینی ٹیم گئیرونگ بارڈر کراسنگ کمپلیکس تک پہنچ گئی، سب کچھ برباد ہو چکا، ویڈیو سامنے آ گئی
بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کے پاس درست NICOP موجود ہیں ، جو پاکستان میں داخلے کے لیے قابل قبول سفری دستاویز ہے ۔ لیکن وہ دونوں کبھی پاکستان نہیں آتے۔
حکومت نے سی این این پر زور دیا کہ آئندہ رپورٹنگ میں تصدیق شدہ جیل ریکارڈ اور طبی ریکارڈ کو سیاسی نوعیت کے متنازعہ دعوؤں اور الزامات سے الگ رکھا جائے۔
سی این این کی صحافی بیکی اینڈرسن نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا ، جس میں اس رہنما نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔اب بیکی اینڈرسن نے حکومتی مؤقف بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پمز سانحہ؛ سپروائزری سٹاف موجود نہیں تھا، آگ لگنے کی وجہ نامعلوم، تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیل سامنے آ گئی






