1

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد لاہور روانہ

(حاشر احسن)نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد لاہور روانہ ہو گئے،قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق بھی لاہور روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق کی آج لاہور میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،نو منتخب وزیراعظم اور قائم مقام صدر آج دن 11 بجے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، بیرسٹر افتخار گیلانی نواز شریف سے آزاد کشمیر میں کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر رہنمائی لیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات کا امکان ہے، مریم نواز چین سے وطن واپسی کے بعد بیرسٹر افتخار گیلانی سے ملاقات کریں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور قائم مقام صدر کی لاہور میں ن لیگی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں میں آزاد کشمیر حکومت کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں