7

رونالڈو ایک منٹ میں کتنا کماتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے!

(24 نیوز)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے خود کو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے تازہ تخمینے کے مطابق رونالڈو کے خالص اثاثوں کی مالیت تقریباً 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

 وہ گزشتہ مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران رونالڈو نے تقریباً 300 ملین ڈالر کمائے، جس کا مطلب ہے کہ ان کی دولت میں اوسطاً ہر منٹ 570 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا نیا طریقہ، جدید GPS سسٹم متعارف

 مالیاتی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی رونالڈو کی کامیابی غیر معمولی رہی ہے۔

رونالڈو کی آمدنی میں سب سے بڑا اضافہ 2023 میں سعودی عرب کے کلب النصر میں شمولیت کے بعد دیکھنے میں آیا۔

بعد ازاں 2025 میں انہوں نے کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی، جس کے بعد فوربز کے مطابق ان کی سالانہ آمدنی 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 یہ رقم یورپ میں ان کے آخری برسوں کی کمائی سے کہیں زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں