3

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

 (24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر عرفات منہاس بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جنوبی افریقا کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ بھی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کی نامزدگی اکتوبر میں ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں بھارت کی دیپتی شرما، بنگلا دیش کی شوبانہ موستری اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ شامل ہیں۔

اب ان چھ کھلاڑیوں میں سے اکتوبر کے بہترین مرد اور خاتون کرکٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔
 

یہ بھی پڑھیں :بینکوں سے قرض لینا آسان!کاروباری افرادکیلئےبڑی خوشخبری آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں