(عیسیٰ ترین )میونسپل کارپوریشن کوئٹہ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف اینٹی کرپشن بلوچستان نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔
محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ میں سال 2015 سے اب تک ہونے والی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ سات روز کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی تعداد، عہدوں، بنیادی پے اسکیل، منظور شدہ آسامیوں، انتظامی منظوریوں اور بھرتی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹیوں کے اجلاسوں کی کارروائی، اہل و نااہل امیدواروں کی فہرستیں، مجاز حکام کی حتمی منظوریوں اور اخبارات میں شائع ہونے والے بھرتیوں کے اشتہارات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزاراوں پر حاضری






