3

ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے سعود شکیل  

(24نیوز)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نئی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نومبر میں موسم بہترین ہے۔

پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں، سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ پر بیٹنگ کا ردھم واپس آیا، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، قائداعظم ٹرافی میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی۔

سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کبھی کبھار فاسٹ بولرز کو مدد دیتا ہے، راولپنڈی میں سیٹ بیٹر کے لیے شاٹس کھیلنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنچری بناچکا ہوں ، اس میدان سے یادیں وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم آؤٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں