11

خضدار میں شدیدزلزلہ؛ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کےشدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اورزلزلے کامرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل
زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےکھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں