گوادر، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوادر عطاء الرحمٰن ترین نے گوادر پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کے دوران ریس کے مرحلے میں رہ جانے والے امیدواروں کو ایک اور موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے
ان کہنا تھا دوڑ ٹیسٹ میں رہ جانے والے تمام متعلقہ امیدوار 9 ستمبر کو ایس ایس پی آفس گوادر میں لازماً حاضر ہوں، جہاں ان کا دوبارہ ریس ٹیسٹ لیا جائے گا۔
گوادر کے نوجوانوں کو میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حالات میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،
اس لیے کسی اہل امیدوار کو معمولی کمی یا ایک موقع ضائع ہونے کی وجہ سے محروم نہیں ہونا چاہیے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے محنت اور تیاری کی ترغیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھرتی کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
ا نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 9 ستمبر کو مقررہ وقت پر ایس ایس پی آفس پہنچیں اور دوبارہ ریس ٹیسٹ میں بھرپور عزم کے ساتھ حصہ لیں۔
گوادر پولیس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں قومی و عوامی خدمت کے عمل کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔






