اس موقع پر بی این پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آغا حسن بلوچ موجود۔
پیٹیشن داخل کرنے کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے غفتگو کرتے ہوے کہا کہ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر نئے اضلاع بنائے ہیں، بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے، حکومت نے ایسے نوٹیفکیشنز کے ذریعے بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ تحصیل زہری کو ضلع خضدار سے الگ کرکے ضلع سوراب کا حصے بنانا واضح طور پر حکومت کی بدنیتی ثابت کرتی ہیں۔
ہم نے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔






